ملکہ (زاہد مصطفی اعوان) حلقہ این اے 107 کی تمام یونین کونسلز میں ترقیاتی کاموں کیلئے فنڈز مساوی بنیادوں پر تقسیم کیے جائیں گے اور کسی علاقہ کو نظر انداز نہیں کیا جائیگا پاکستان مسلم لیگ ن میرٹ کی بالا دستی پر یقین رکھتی ہے اور مسلم لیگ ن ہی ملک کی واحد جماعت ہے جو بلا تفریق عوام کی خدمت کر رہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار رہنما مسلم لیگ ن چوہدری تنویر احمد کوٹلہ نے موضع بھگوال میں اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اکٹھ کا اہتمام معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک پرویز بھگوال نے کیا انھوں نے کہا کہ ہم نے اپنا وعدہ پورا کر دیا اور حلقہ این اے 107کی تمام یونین کونسلز میں ترقیاتی کام اورمیگا پراجیکٹس کی صورت میں 4ڈگری کالجز ، کارپٹ روڈز اور کروڑوں روپے کی لاگت سے گلیوں اور نالیوں نکاسی آب کے کام جاری ہیں۔
انھوں نے کہا کہ حلقہ کے کھیل کود کے میدان اور تفریحی پارک بھی بنائے جائیں گے اور حلقہ کی ہر یونین کونسل کو تعمیر ترقی کے لحاظ سے مثالی یونین کونسل بنایا جائیگا۔موضع بھگوال میں ہونے والے اکٹھ میں چیئرمین یونین کونسل بھگوال ملک صفدرحسین ، ملک زاہد حسین وائس چئیرمین یونین کونسل بھگوال ،ملک زیب اعوان ممبر یو سی بھگوال۔ ملک پرویز بھگوال اور ملک ذوالفقار بھٹو بھگوال سمیت موضع بھگوال کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔