مودی سے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وفد کی ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا

Narendra Modi

Narendra Modi

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پانچ رکنی وفد نے ملاقات کرکے انہیں جامعہ کے مسائل پر ایک عرضداشت پیش کی۔

40 منٹ کی بات چیت میں مودی نے یونیورسٹی کے وفد کو مثبت غورو خوض کی یقین دہانی کرائی۔ وفد کی قیادت یونیورسٹی کے وائس چانسلر لیفٹننٹ جنرل (ر) ضمیر الدین شاہ کر رہے تھے۔