آرمی چیف 9 مارچ کو دو روزہ دورے پر سعودی عرب جائیں گے، آئی ایس پی آر

Army Chief

Army Chief

راولپنڈی (جیوڈیسک) پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف 9 مارچ کو 2 روزہ دورے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف 2 روزہ دورے پر 9 مارچ کو سعودی عرب جائیں گے جہاں وہ مشترکہ فوجی مشقوں رعد الشمال کا معائنہ کریں گے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف خصوصی دعوت پر سعودی عرب جارہے ہیں جہاں جاری مشقوں میں پاکستان سمیت 21 ممالک حصہ لے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف بھی بدھ سے 3 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے۔