واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا کے محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر کا واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کا اہم اتحادی ہے اس کی حمایت جاری رکھیں گے۔
پاکستان سے اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں بہت سے ایشوز پر بات ہوئی جن میں اقتصادی اور سیکیورٹی کے معاملات اہم ہیں۔ اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں علاقائی استحکام اور افغانستان کے معاملات پر بات ہوئی۔
مارک ٹونر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات اور علاقائی امن کے قیام میں پاکستان کا اہم کردار ہے۔
ایف سولہ طیاروں کا معاملہ کانگریس میں ہے۔ پر امید ہیں کہ طیارے جلد از جلد پاکستان کے حوالے کر دیں گے۔ امریکا نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار ہے۔