لاس اینجلس (جیوڈیسک) 5 بار گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والی روسی ٹینس اسٹار ماریا شیراپووا کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا۔ ماریاکہتی ہیں کہ جو دوا استعمال کی معلوم نہیں تھا کہ اس پر پابندی ہے۔
لاس اینجلس میں پریس کانفرنس کے دوران روسی ٹینس اسٹار ماریا شیراپوا نے کہا کہ عالمی ٹینس فیڈریشن کی جانب سے انہیں ڈرگ ٹیسٹ میں ناکام ہونے کا خط ملا ہے اور وہ اس کی مکمل ذمہ داری قبول کرتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ دس سال سے صحت کے مسائل کے باعث دوا استعمال کر رہی تھیں اور یہ دوا ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی جانب سے پابندی کی فہرست میں شامل نہیں تھی لیکن رواں سال ڈوپنگ قوانین میں تبدیلی کے باعث اس دوا پر پابندی لگی ہے، جس کا انہیں علم نہیں تھا۔
دوسری جانب عالمی ٹینس فیڈریشن نے 12مارچ سے روسی ٹینس اسٹار کے کھیلنے پر عارضی پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔