لاہور: مسلم لیگ ن ٹریڈرز ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری الحاج زبیر احمد نے کہا ہے کراچی سے خوف اور دہشت کا خاتمہ ہو رہا ہے یہ نئے پاکستان کی علامت ہے اس بات کا بین ثبوت ہے کہ میاں نواز شریف قوم کی آخری امید ہیں وہ خدمت کی سیاست پریقین رکھتے ہیں۔
ان کا عوام سے اٹوٹ تعلق اور محبت کا ثبوت ہے جس کی وجہ سے ملکی معیشت اور عام آدمی پر خوشگوار اثرات مرتب ہورہے ہیں انہوں نے کہا مصطفےٰ کمال کے ہولناک انکشافات کے بعد اعلیٰ عدلیہ کو ازخود نوٹس لے کر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی الگ کردینا چاہیے یہی ہر پاکستانی کے دل کی آوازہے۔
الحاج زبیر احمد نیکہامیری میاں نوازشریف اور میاں شہباز شریف سے گذارش ہے کہ وہ بے روزگاری، غربت اور مہنگائی پر قابو پانے کیلئے نئی حکمت عملی تیار کریں تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے اور بلدیاتی انتخابات فوری طور پر کروائے جائیں تاکہ عوامی مسائل عوام کی دہلیزپر حل ہو سکیں۔