ناگپور (جیوڈیسک) آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 میں افغانستان نے اسکاٹ لینڈکو 14 رنز سے ہرادیا،170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسکاٹ لینڈ 156 رنز تک محدود رہا۔
ناگپور میں کھیلے گئے میچ میںافغانستان کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ20اوورز میں5وکٹ کے نقصان پر 170 رنز بنائے اور اسکاٹ لینڈ کو جیت کیلئے171رنز کا ہدف دیا،افغانستان کے محمد شہزادنے 61اور اصغر استنک زئینے55رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں اسکاٹ لینڈ کے اوپنرز نے 84رنز کاعمدہ آغاز فراہم کیا جس میں جارج مونسے 41 اورکائل کوئٹزر کے 40 رنز شامل تھے۔بعد میں آنے والے بیٹسمینوں میںمیٹ میشن 36اور پریسٹن مومسین 17 رنز بنا کر قابل ذکر رہے۔یوں اسکاٹ لینڈ مقررہ20اوورز میں 5وکٹ کے نقصان پر 156 رنز تک محدود رہا۔
افغانستان کی جانب سے راشد خان نے2، محمد نبی اور شنواری نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔افغانستان کے محمد شہزادکو 61 رنز کی عمدہ اننگ پرمیچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔