تل ابیب (جیوڈیسک) پولیس کے مطابق ایک فلسطینی نے تل ابیب کے سیاحتی مقام پر امریکی سیاح کو چاقو کے وار سے ہلاک اور نو اسرائیلیوں کو زخمی کر دیا۔
دوسرے واقعے میں ایک فلسطینی نے ایک دکان میں گھس کر ایک شخص کو چاقو کے وار سے زخمی کر دیا۔ اس نے دکان کے مالک کی مدد سے فلسطینی کو اسی کے چاقو سے زخمی کر دیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا۔
ادھر اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی کو مقبوضہ بیت المقدس میں گولی مار کر شہید کر دیا۔ جس نے مبینہ طور پر دو افسروں کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا تھا۔