زیارت : جمعیت علماء اسلام چینہ پیچی یونٹ کے صدر مولوی نور احمد شاہ حقانی، مولوی عبد الوہاب، مفتی محمد اسلم ،نور اللہ خان ،عبدالقاہر ، عبدالفتاح و دیگر کا کہنا تھا کہ وادی زیارت کو اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرتی حسن سے نوازا ہے سا لہا سال سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہوتا ہے فنڈز کی فراہمی کے با وجو دبھی زیارت شہر کے تمام سٹریٹ لائٹس خراب ہے۔
میونسپل کمیٹی کو لاکھوں کی مشینری ملی لیکن اس کے باوجود شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہو ئے ہیں آوارہ کتوں کی بہتات اورسٹریٹ لائٹس کی خرابی کی وجہ سے شام کے وقت شہریوں کو گھروں سے نکلنا انتہائی دشوار ہو چکا ہے۔
لہذا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ شہریوں کی مسائل کے حل کے لئے متعلقہ محکمہ اور ضلعی انتظامیہ فی الفور ایکشن لیتے ہو ئے شہر بھر کے تمام سٹریٹ لائٹس کو درست کرے یا نئے نصب کرے تاکہ شہریوں کو شام کے وقت بازار آنے جانے میں مشکلات درپیش نہ ہوں۔
اس کے علاوہ سٹریٹ لائٹس کی درستگی سے شہر کی رونقیں بھی بحال ہو جائیگی اور شہر کی قدرتی حسن کے ساتھ ساتھ حکومتی توجہ بھی مل جائیگی۔