ملک تنویر اسلم نے علاقہ ونہار کے سب سے بڑے قصبہ بوچھال کلان کو جلسے کا ٹائم دے دیا

PML N

PML N

میانی اڈا (نامہ نگار) صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم اعوان نے علاقہ ونہار کے سب سے بڑے قصبہ بوچھال کلان کو جلسے کا ٹائم دے دیا اس بات کا اظہار مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے تحصیل صدر ملک اشتیاق اعوان نے کیا۔

ان کے مطابق مسلم لیگ ن بوچھال کلان کے چیرمین حاجی ملک ریاض اور ان کے بھائی حاجی ملک نواز کی ذاتی کوششوں سے صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم اعوان نے20مارچ بروز اتوار کا ٹائم دے دیا بوچھال کلان کے جلسہ کے اعلان کے بعد تیاریاں زور شور سے جاری ہیں حاجی ملک ریاض نے تمام سرگرمیاں ختم کر کے جلسہ کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ علاقہ ونہار کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہو گا اس جلسہ میں تمام حلقے کی عوام کو دعوت دی جارہی ہے بوچھال کلان کی اہم شخصیات چیرمین ملک ربنواز پرنسیپل ملک ضیاء الرحمان ملک عجائب ملک عبدالقیوم حاجی اکبر ملک صفدر بربری ملک صفیر ملک اشتیاق اعوان اور دیگر صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم کے عقیدت مند اس تاریخی جلسے کے لیئے اپنی اپنی جدوجہد میں لگے ہیں۔

یاد رہے کہ صوبائی وزیر اپنے حلقہ کی عوام کے ساتھ زیادہ وقت گزارتے ہیں عوام کو ان سے انتہائی عقیدت ہے۔

ملک اشتیاق اعوان
03325908962