اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم اور آرمی چیف سعودی قیادت میں اسلامی اتحاد کی جنگی مشقوں میں شرکت کے لئے ریاض روانہ ہو گئے ہیں۔ سعودی فرمانروا سے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کریں گے۔
وزیر اعظم اور آرمی چیف تین روزہ دورے پر سعودی عرب روانہ ، اسلامی ممالک کے اتحاد کی فوجی مشقوں کا معائنہ شیڈول میں شامل ، سعودی فرمانروا سے اہم ملاقات کریں گے۔
وزیر اعظم نواز شریف سعودی فرمانروا کی دعوت پر سعودی عرب کا دورہ کر رہے ہیں۔ وہ سعودی عرب میں جاری رعد الشمال فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب میں خاص مہمان ہوں گے۔ مشقوں میں پاکستان سمیت 21 ممالک کے فوجی دستے شریک ہیں۔
وزیر اعظم اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی ملاقات میں مشرق وسطیٰ میں درپیش نئے چیلنجز زیرغور آئیں گے۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف بھی سعودی فوجی حکام سے دفاعی امور پر بات چیت کریں گے۔