کراچی (جیوڈیسک) فکس اٹ مہم کے بانی عالمگیر خان نے کراچی میں درخت لگانے اور ٹریفک مسائل حل کرنے کیلئے ایک اور مہم کا اعلان کردیا ہے، کہتے ہیں درخت لگائو مہم شہر کے لئے بہت ضروری ہو گئی ہے۔
کراچی میں اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے عالمگیر خان کا کہنا تھا کہ صفائی مہم کا آغاز گٹر کے ڈھکن لگانے سے ہوا۔وزیر اعلیٰ نے بھی شہر میںگٹر کے ڈھکن لگانے کا اعلان کیا لیکن تاحال کچھ نہیں ہوسکا۔
سیاسی جماعتوں میں شہرکی ترقی کے لیے مقابلہ ہونا چاہیے، عالمگیر خان کا مزید کہنا تھا کہ شہر میں شجرکاری مہم کے لیے عوام کو آگاہی دی جائے گی جبکہ فکس اٹ کو ایک ادارے کی شکل دینے کے لیے دفتر کا افتتاح بھی کیا جائے گا۔