کراچی (اسٹاف رپورٹر) عالمی یوم خواتین پر محب وطن روشن پاکستان پارٹی شعبہ خواتین کے زیر اہتمام منعقدہ پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم آر پی سربراہ امیرپٹی نے کہا کہ اسلام آفاقی و لافانی دین ہے جو قدرت وفطرت کے تمام تقاضے پورے کرتے ہوئے انسانوں کے درمیان مساوات و انصاف کے اصولوں کے تحت ربط باہمی کے ذریعے حقوق و فرائض کا تعین کرکے عزت و احترام کا معاشرہ قائم کرتا ہے اسلئے عورت و مرد ہر ایک کے حقوق واختیارات کا اسلام کے دائرے و سانچے میں رہنا ہی ان کی ترقی ‘ خوشحالی اور عزت و تحفظ کا ضامن ہے مگر افسو س کہ ایک جانب مذہب کو جبر کی تلوار بنانے والے دین کے نام پر عورت کو مقید کرنے اور غلام بنانے پر تلے ہیں تو دوسری جانب آزادی نسواں کے داعی اسلامی اقدار سے متصادم آذادی کو عورت کی ترقی کا ضامن ٹہراکر عورت کو گمراہ کررہے ہیں جبکہ مرد کی طرح عورت کی ترقی بھی دین تقلید وپاسداری میں ہے اور دین عورت و مرد کو چند حدود و قیود کیساتھ مساوی حقوق و آزادی دیتا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عورت کو اسلام کے مطابق بھرپور آزادی وحقوق ملنے چاہئیں ‘ جی کیو ایم کراچی (اسٹاف رپورٹر) عورت کو اسلام کے نام پر مقید کرکے قومی ترقی کی تیز رفتارتیز کی جاسکتی ہے اور نہ ہی بے مہار آزادی کے ذریعے معاشرے کی تباہی کے اسباب پیدا کئے جاسکتے ہیں اسلئے عورت و مرد کے درمیان اسلامی توازن کے ذریعے عورت کو اس کے تمام بنیادی حقوق کی فراہمی کے ذریعے اسے خود مختار ‘ با اختیار اور خوشحال بنانا ہی ملک و قوم اور معاشرے کیلئے مفید ہے ۔ہمدم سیلفیئر فاونڈیشن کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ و تقریب کے مہمان خصوصی گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر ‘ صدر محفل داکٹر اقبال سعید خان ‘ راجونی اتحاد کے رہنما ثنا ءاللہ جھکر ‘ ہمدم ویلفیئر کی چیئر پرسن روبینہ شاہین ‘ پروگرام آرگنائزر حنیف چوہدری ‘ اقبال چاند ‘ فاطمہ میمن ‘ ذکیہ کفیل ‘ اقبال ٹائیگر و دیگر نے اسلام کی روح کے مطابق خواتین کو حقوق و آزادی کی فراہمی پر زور دیا۔ تقریب میں ثنا ءخواں غزالہ غزل ‘ ثمینہ جاوید ‘ رضوانہ میمن ‘ سیدہ صبا ‘ زبیدہ باجی ‘ زہرہ کنول ‘ سکینہ میمن ‘ عصمہ زبیر‘ ثمینہ ‘ بلقیس بانو ‘ دعا ملک ‘ ہارون حسین ‘ خالد محمود ‘ عزیز صدیقی ‘ یونس سایانی ‘ فیصل ‘ اکرم شہزاد ‘ زاہد سایانی ‘ یوسف عبدالرحمن ‘فنکار علی مراد‘ نور محمد وارثی ‘ اسٹیج آرٹسٹ اختر شیرانی ‘ سید انوار علی ۔ عبدالرزاق گھانچی ‘ سید عبدالرحمن ‘ عمرشیخ ‘ مصطفی خان ‘ سید عرفان رضوی ‘ اللہ ڈنو میمن ‘ سید عرفان رضوی و دیگر نے شرکت کی جبکہ اقبال ٹائیگر نے اسٹیج سیکریٹری کے فرائض انجام دیئے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوروں کو بچانے کیلئے نیب کا قبر کھودی جارہی ہے‘ سولنگی اتحاد کراچی (اسٹاف رپورٹر) حکومتی حلقوں اور حکومتی جماعت کے قائدین و رہنماوں کے رویئے میں نیب کیلئے سختی و نفرت کو قومی مفاد کیخلاف قرار دیتے ہوئے پاکستان سولنگی اتحاد کے سینئر و بزرگ رہنما امیر سولنگی نے سردار اکرم سولنگی ‘ سردار شبیر سولنگی ‘ سردار راحیل سولنگی ‘ سردار خادم حسین سولنگی ‘ ایڈاکیٹ کرم اللہ سولنگی ‘ ایڈوکیٹ اقبال سولنگی و دیگرنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے نیب کے بارے میں معاندانہ اور مخاصمانہ رویے پر عمومی تاثر ہے کہ یہ لوگ چوروں کو بچانا چاہتے ہیں۔ خورشید شاہ کہتے ہیں کہ پنجاب میں کرپشن نہیں تو چیخیں کیوں نکل رہی ہیں۔ لگتا ہے حکومت نیب کا کریا کرم کرنے پر تلی ہوئی ہے‘ ایسا ہوا تو اسکی ساکھ کو شدید نقصان پہنچے گا، بدنامی اور جگ ہنسائی ہوگی۔ نیب میں اگر اصلاحات کی ضرورت ہے تو یہ مدنظر رکھ کر ضرور کریں تاکہ کرپٹ عناصر کیلئے بچ نکلنے کا کوئی امکان نہ رہے۔ نیب کا آزاد رہنا ہی غیر جانبدارانہ احتساب کیلئے بہتر اور ضروری ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چور کی داڑھی میں تنکا ہے ‘ سب چور شور مچارہے ہیں‘راجونی اتحاد کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کرپشن کا مکمل خاتمہ پاکستانی قوم کی خواہش ہی نہیں بلکہ اولین ضرورت بھی ہے جبکہ فوج پاکستان کو پر امن ومحفوظ ہی نہیں بلکہ کرپشن و استحصال سے پاک بنانے کا عزم بھی رکھتی ہے اور نیب نے فوج کے اس عزم کی تکمیل کی جانب قدم بڑھاتے ہوئے اختیار و اقتدار کے سہارے ملک و قوم کو غیر محفوظ بناکر اپنے مستقبل کی خوشحالی کیلئے کرپشن کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا ہے جس پر سارے چور اپنے اپنے انداز سے شور مچارہے ہیں تاکہ ان کا اقتدار بھی محفوظ رہے ‘ اختیارات پر بھی ان کا قبضہ رہے ‘ لوٹی گئی دولت بھی واپس نہ لی جائے اور ان کا احتساب بھی نہ کیا جائے ۔پاکستان راجونی اتحاد میں شامل ایم آر پی چیئرمین امیر پٹی ‘ خاصخیلی رہنما سردار غلام مصطفی خاصخیلی ‘ سولنگی رہنما سردار خادم حسین سولنگی ‘راجپوت رہنما عارف راجپوت ‘ ارائیں رہنما اشتیاق ارائیں ‘ مارواڑی رہنما اقبال ٹائیگر مارواڑی ‘ بلوچ رہنما عبدالحکیم رند ‘ میمن رہنما عدنان میمن‘ہیومن رائٹس رہنما امیر علی خواجہ اور خان آف بدھوڑہ یحییٰ خانجی تنولی ودیگر نے سیاسی و سماجی اور مذہبی تنظیموںنے نیب اقدامات کیخلاف وزیراعلیٰ پنجاب کی ہرزہ سرائی کو چور کی داڑھی میں تنکا قرار دیتے ہوئے کہا کہ جو کرپشن میں ملوث نہیں انہیں نیب اقدامات کیخلاف ہرزہ سرائی کی بجائے نیب کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے مگر خود کو کرپشن سے پاک کہنے والوں کا نیب اقدامات کیخلاف اشتعال ان کی کرپشن کی داستان سنارہا ہے۔