لاہور (جیوڈیسک) ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان نے ٹی 20 ٹیم کو آج صبح میٹنگ کیلئے بلا لیا ہے۔ اجلاس صبح 11 بجے شروع ہو گا۔ جس میں قومی کھلاڑیوں سمیت ٹیم منیجمنٹ کی شرکت ہو گی۔
شہریار خان شاہینوں کو بھارت میں جاری مختصر فارمیٹ کے میگا ایونٹ سے متعلق اعتماد میں لیں گے اور ہمسایہ ملک کے حالات کے بارے میں بھی بات چیت کریں گے۔
شہریار خان گرین شرٹس سے وینیو تبدیل ہونے پر رائے لیں گے اور ایڈن گارڈنز کے میدان پر سینیئر کھلاڑیوں کے تجربات پر تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا۔