کراچی (جیوڈیسک) وسیم آفتاب اور افتخار احمد نے مصطفی کمال کے قافلے میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ دونوں رہنمائوں نے مصطفی کمال کے ساتھ ایک پریس کانفرنس میں اظہار یکجہتی کیا۔
اس موقع پر مصطفیٰ کمال نے کہا کہ میں نے وعدہ کیا تھا کہ صحافیوں کو بڑی خبریں دیتا رہوں گا اور میں نے اپنا وعدہ پورا کر دیا۔
وسیم آفتاب نے اس موقع پر کہا کہ ایم کیو ایم کا امیج اس وقت لوگوں میں ٹھیک نہیں، آج ایم کیو ایم کے لوگوں کو دہشتگرد کہا جاتا ہے۔
آج دنیا ہمیں دہشتگرد کہہ کر پکارتی ہے، ہمیں اس کا افسوس ہے مگر ان لوگوں کو افسوس نہیں جن کو اس کا افسوس ہونا چاہیئے۔
انہوں نے کہا کہ ہم جب ایم کیو ایم میں بڑی ذمہ داریوں پر فائز ہوں گے تو عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔