وفاقی محتسب کے کنسلٹنٹ کی طرف سے واپڈا ، نادارا، یوٹیلٹی سٹور کے خلاف 38 درخواستوں کا فیصلہ

KASUR

KASUR


,

قصور (محمد عمران سلفی سے) وفاقی محتسب کے کنسلٹنٹ کی طرف سے واپڈا ، نادارا، یوٹیلٹی سٹور کے خلاف 38 درخواستوں کا فیصلہ،ساسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی طرف سے سلسلہ جاری رکھنے کا مطالبہ، وفاقی محتسب پاکستان سلمان فاروقی کے حکم پر 31مارچ تک ہر ضلع میں جا کر عوامی مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے، ۔

تفصیلات کے مطابق سلمان فاروقی وفاقی محتسب پاکستان کے حکم پر محمد اشرف خاں کنسلٹنٹ وفاقی محتسب پاکستان نے ڈی سی او آفس قصور میںقصور رورل اور کوٹ رادھاکشن کے علاقوں سے واپڈا، نادرا اور یوٹیلٹی سٹور کے خلاف38 عوامی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے، اس موقع پر ایس ڈی او قصور عاصم اسلام، ایس ڈی او کوٹ رادھاکشن نے فوری طور پر آوزبلنگ کو درست ودیگر شکایات کا ازالہ کر دیا، ۔

وفاقی محتسب کے کنسلٹنٹ محمد اشرف خاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلمان فاروقی وفاقی محتسب پاکستان نے31مارچ تک ہر ضلع میں جا کر عوامی شکایات کا ازالہ کرنے کے احکامات جاری کئے تھے، 31مارچ کے بعد دوبارہ فیصلہ کیا جائے گا، اس موقع پر سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں نے اس سلسلہ کو جاری رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سلسلہ شروع کرنے سے عوام کی بڑی تعداد مستفید ہوئی ہے، یہ سلسلہ جاری رکھنا چاہئے، ۔