پشاور (جیوڈیسک) ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر نوشہرہ میں ایلیٹ فورس کے دستے کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلی پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ وہ خیبر پختونخوا پولیس کے کردار سے مطمئن ہیں۔
بیورو کریسی اور محکمہ پولیس کے مابین چپقلش معمولی بات ہے، ایسی چپقلش بھی نہیں کہ دونوں محکموں کے سربراہان ایک میز پر نہ بیٹھ سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے وفاقی حکومت کو رینجرز بھیجنے کیلئے خط سکیورٹی مسائل کی وجہ سے نہیں بلکہ احتساب کیلئے لکھا ہے۔
سندھ اور پنجاب والے احتساب سے ڈرتے ہیں لیکن ہم احتساب سے خوفزدہ نہیں ہیں، ہم خود کو احتساب کیلئے پیش کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاق ہمیں ایف سی کی پلاٹون واپس نہیں کر رہا اس لئے رینجر کی تعیناتی کا مطالبہ کیا ہے۔
اس موقع پر تربیت مکمل کرنے والے ایلیٹ فورس کے جوانوں نے عملی تربیت کا مظاہرہ بھی کیا۔ تربیت مکمل کرنے والے ایلیٹ فورس کے 588 جوانوں میں 35 خواتین پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔