قصور (محمد عمران سلفی سے) وفاقی محتسب کے کنسلٹنٹ کی طرف سے واپڈا، نادارا، یوٹیلٹی سٹور کے خلاف 38 درخواستوں کا فیصلہ، ساسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں کی طرف سے سلسلہ جاری رکھنے کا مطالبہ، وفاقی محتسب پاکستان سلمان فاروقی کے حکم پر 31 مارچ تک ہر ضلع میں جا کر عوامی مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کئے گئے تھے، تفصیلات کے مطابق سلمان فاروقی وفاقی محتسب پاکستان کے حکم پر محمد اشرف خاں کنسلٹنٹ وفاقی محتسب پاکستان نے ڈی سی او آفس قصور میںقصور رورل اور کوٹ رادھاکشن کے علاقوں سے واپڈا، نادرا اور یوٹیلٹی سٹور کے خلاف38 عوامی شکایات کا فوری ازالہ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے، اس موقع پر ایس ڈی او قصور عاصم اسلام، ایس ڈی او کوٹ رادھاکشن نے فوری طور پر آوزبلنگ کو درست ودیگر شکایات کا ازالہ کر دیا، وفاقی محتسب کے کنسلٹنٹ محمد اشرف خاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سلمان فاروقی وفاقی محتسب پاکستان نے31مارچ تک ہر ضلع میں جا کر عوامی شکایات کا ازالہ کرنے کے احکامات جاری کئے تھے، 31مارچ کے بعد دوبارہ فیصلہ کیا جائے گا، اس موقع پر سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں اور صحافیوں نے اس سلسلہ کو جاری رکھنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سلسلہ شروع کرنے سے عوام کی بڑی تعداد مستفید ہوئی ہے، یہ سلسلہ جاری رکھنا چاہئے، ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(محمد عمران سلفی سے) وزیر اعظم و آرمی چیف کوسید مصطفی کمال جیسی سوچ رکھنے والوں کا ساتھ دینا چاہئے، وزیر اعظم نواز شریف اپنے منتخب نمائندوںکے غلط مشوروں پر عمل کرنے کی بجائے عوامی خدمت کے سلسلہ کو جاری رکھیں، ان خیالات کا اظہار چیئرمین تحریک محبت انٹر نیشنل پیر سید طاہر سجاد زنجانی نے انجان آباد میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہاآرمی چیف جزل راحیل شریف کو چاہئے کہ وہ افغانستان کے ذریعے پاکستان میں داخل ہونے والے را و موساد کے ایجنٹ اور جاسوسوں ہمارے ملک پاکستان میں انتشار پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں، جو کہ لسانی فرقہ ورایت جیسے گنائونے فسادات کروا رہے ہیںکے خلاف سخت کاروائی کرتے ہوئے ان کو سہولت مہیا کرنے والوں کو بھی کیفر کردار تک پہنچائیں، چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف آف آرمی چیف جوکہ سپریم پاور ہیں، سیاستدانوں کے کسانوں، مزدوروں اور مدارس کے خلاف غلط فیصلوں کی حمایت نہ کریں کیونکہ کم تعلیم یافتہ سیاستدان عدلیہ اور افواج پاکستان کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں، جس کی وجہ سے قوم مقروض سے مقروض تر ہوتی جا رہی ہے، عدلیہ اور افواج پاکستان کو از خود نوٹس لیتے ہوئے ملک و قوم کو مزید لٹنے سے بچانا چاہئے، پیر سید طاہر سجاد زنجانی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف و وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی زبانوں سے عوامی خدمت کے اقوال زریں سننے کو ملتے ہیں وہ اپنے نیچے کام کرنے والے نمائندوں کی خواہشات پر عمل کرنے کی بجائے عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ گندم کی بوائی کے موقع پر صوبہ کے 23890 دیہات کے منتخب کاشتکاروں کو منظور شدہ محفوظ بیج مفت فراہم کیا’:وزیر زراعت کاشتکار اورسائنسدان مشترکہ کاوشوں سے گندم پیداوار میں اضافہ اور1 کروڑ 95لاکھ ٹن پیداواری ہدف ممکن بنائیں’ڈاکٹر فرخ جاوید ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(محمد عمران سلفی سے)صوبائی وزیر زراعت ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہا ہے کہ زرعی سائنسدان اور کاشتکار اپنی مشترکہ کاوشوں سے گندم کی بہتر دیکھ بھال سے فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کو یقینی بنائیں اورگندم کے اس سال کے ایک کروڑ 95لاکھ ٹن پیداواری ہدف کے حصول کو ممکن بنایا جائے’پنجاب حکومت زرعی اجناس کو موسمی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات سے بچانے کے لیے موثر پیش بندی اور سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے’ محکمہ زراعت نے زرعی سائنسدانوں کی سفارش پر گندم کی بوائی کے موقع پر صوبہ کے 23 ہزار 8 سو 90 دیہات کے منتخب کاشتکاروں کو گندم کی زیادہ پیداواری صلاحیت کی حامل منظور شدہ اقسام کا کنگی کی بیماری سے محفوظ بیج مفت فراہم کیا ‘پنجاب حکومت کے اس بروقت اقدام سے اگلے سال تمام کاشتکاروں کو گندم کی ترقی دادہ اقسام کا کنگی سے محفوظ بیج دستیاب ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گندم کی فصل کی صورتحال اور ممکنہ بیماریوں کے تدارک کیلئے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے قصور کے دورہ کے دوران کیا۔ صوبائی وزیر زراعت نے قصور میں گندم کی زیر کاشت فصل کا مختلف مقامات پر جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل زراعت( توسیع )ڈاکٹر انجم علی ، ای ڈی او زراعت قصور عبدالمقیت خاں ، ڈی او زراعت ، ڈی او واٹر مینجمنٹ ،ڈپٹی ڈی او زراعت اور دیگر متعلقہ افسران بھی وزیر زراعت کے ہمراہ تھے۔ ڈاکٹر فرخ جاوید نے گندم کی فصل میں بیماری، رس چوسنے والے کیڑوں اور تیلے وغیرہ کے حملہ کو چیک کرنے کیلئے قصور میں فتوہی والا ، گنڈا سنگھ والا ، فقیرے والا اور دیگر مقامات پر کھڑی فصل کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر نے گندم کی فصل کے معائنہ کے دوران موقع پر موجود کاشتکاروں سے بھی فصل کے بارے میں دریافت کیا۔ڈاکٹر فرخ جاوید نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قصور میں گندم کی فصل بہت اچھی ہے اور اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ فصل تمام بیماریوں سے محفوظ ہے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار گندم کی فی ایکڑ زیادہ اور اعلیٰ کوالٹی کی حامل پیداوار کے حصول کے لیے محکمہ زراعت کے افسران و عملے سے رابطے میں رہیں اور انکی سفارشات پر بروقت عمل کریں۔ انہوں نے بتایا کہ پنجاب حکومت زرعی اجناس کو موسمی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات سے بچانے کے لیے موثر پیش بندی اور سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے۔ اس موقع پر ماہرین نے گفتگو میں بتایا کہ کاشتکار سُست تیلے کے تدارک کے لیے فصل پرصاف اور ٹھنڈے پانی کا سپرے کریں اور زرعی ادویات کی باقیات سے پاک سپرے مشین کا استعمال کریں۔ماہرین نے بتایا کہ کھیت اور کھالوں کے ارد گرد جڑی بوٹیوں کی تلفی کو یقینی بنائیں تاکہ سُست تیلے کی افزائش کو روکا جاسکے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قصور(محمد عمران سلفی سے)جو قوم اپنی خواتین کے حقوق کی پاسداری کو یقینی نہیں بناتی وہ کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتی۔ اسلام وہ مذہب ہے جس نے خواتین کو سب سے پہلے حقوق سے سرشار کیا۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹر کٹ کوارڈی نیٹر انٹر نیشنل پروگرام( ایم این سی ایچ )ڈاکٹر ثمرہ خرم نے ہیلتھ ورکرز اور لیڈی سٹاف سے خطاب کرتے ہوئے کیا اُنہوں نے خواتین کی موجودہ حالت پر تاریخی پس منظر میں بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات ثابت شدہ ہے جو قوم اپنی خواتین کے حقوق کی پاسداری کو یقینی نہیں بناتی وہ کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتی۔ اسلام وہ مذہب ہے جس نے خواتین کو سب سے پہلے حقوق سے سرشار کیا۔اس موقع پر نرسنگ سکول کی پر نسپل رقیہ بی بی ،طاہرہ ناہید،جابینہ کو ثر و دیگر نے ویمن بل پر روشنی ڈالی اور عورتوں کی ترقی، خوشخالی اور ان کے حقوق کی پاسداری کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ صحت قصور کی پوری ٹیم کی کوششوں کو بھی سراہااور کہا کہ ہیلتھ میں عورتوں کی عزت کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے میاں شہباز شریف اور ای ڈی ہیلتھ قصور کی کاوشیں قابل تحسین ہیں ۔محکمہ کے ماحول کومزید خوشگواربنانے کیلئے مساوی نمائندگی دینا بھی مردوں کی اولین ترجیح میں اگر شامل ہو جائے تو ہیلتھ میں خواتین مزید بہتر کام کر سکیں گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قصور(محمد عمران سلفی سے)نادرا،آفس ریلوے روڈ، شہریوں کا عملہ کی زیادتیوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ، بدترین ٹریفک جام ، پولیس موقع پر پہنچ گئی ، نادر ا،اہلکار تبدیل ہونگے، بدزبانی اور ناروا سلوک پر انکوائری کی جائیگی، افسران کی یقین دھانی، مظاہرین منتشر ، تفصیلات کیمطابق نادراآفس ریلوے روڈ میں روزانہ کی بنیاد پر شہریوں کی تذلیل اور انکے ساتھ ہتک امیز سلوک روٹین بن چکا ہے ، اور اس دفتر کو عام روٹین کے شناختی کارڈ ، ڈوبلیکیٹ، اور اسلحہ لائسنس کے پراسس کیلئے ممنوعہ قرار دیا گیا ہے ، اب یہاں عملہ تو موجود ہے مگر ماسوائے ارجنٹ کارڈ کے اور کوئی سہولت میسر نہیں ہے ، خبروں کی اشاعت پر بھی ان ملازمین کو کجھ اثر نہ ہوا اور یہ لوگ الٹا عوام سے الجھتے رہے، کونسلر قصور میونسپل کمیٹی ظفراقبال کھوکھر بھی ایک کارڈ بنوانے گئے تو ان سے بھی شدید زیادتی کی گئی اور انہیں بھی کھری کھری سنا دی گئیں ، جس پر شہری بھڑک اٹھے اور ریلوے روڈ ٹائر جلا کر ٹریفک کیلئے بلاک کردی اور نادرا ملازمین کیخلاف سخت نعرے بازی کی ، جس پر مقامی پولیس اور انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی اور مذاکرات کئے کہ بدزبانی اور ناروا سلوک پر انکوائری کی جائیگی،نادر ا،اہلکار تبدیل کروانے کی یقین دہانی کروانے پر شہری پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔