کراچی : انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی صدر محمد زبیر صدیقی ہزاروی نے کہا ہے کہانجمن طلبہ اسلام طلبہ کی جماعت ہے، انجمن طلبہ اسلام کے قائدین و کارکنان کی عمر پندرہ سے تیس سال ہوتی ہے ایسے میں حکومت کی جانب سے ان نوجوانوں کے گھروں میں چھاپے اچھی مثالیں قائم نہیں کر رہے ہیں، پر امن احتجاج میں رکاوٹ ڈالنا اور نوجوان قائدین کو گرفتار کرنا بد ترین آمریت ہے، ہمیں راستے کی سختیاں ڈرا اور دھمکا نہیں سکتی ہیں، ناموس رسالت ۖ کے عنوان منعقدہ طلبہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی صدر محمد زبیر صدیقی ہزاروی نے ناظم پنجاب ضیاالرحمن نورانی اور دیگر کارکنان کے گھروں پر چھاپے اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اٹک شہر میں ناظم پنجاب ضیاء الرحمن نورانی اور کارکنان کے گھروں پر چھاپے اور گرفتاریاں پنجاب حکومت کی غنڈہ گردی ہے۔
جمعہ کی احتجاجی ریلی روکنے کی ناکام کوشش ہے،جمہوری ممالک میں احتجاج عوام کا حق ہے، گرفتاریاں قائدین و کارکنان کی گرفتاریاں ہمارا راستہ نہیں رو ک سکتی ہیں، تحریک ناموس رسالتۖ کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں، ڈی پی او اٹک بدکردار آفیسر ہے، اس موقع پر مرکزی قیادت نے اس عزم کا عہد کیا کہ کسی بھی شہر میں کسی بھی زمہ دارا یا رہنما کے ساتھ ایسا کوئی معاملا ہوا تو ملک بھر میں مظاہروں کا سلسلہ مختلف اور متبادل ذریعوں سے جاری رکھیں گے اور کسی صورت سلسلہ رکنے نہیں دینگے، طلبہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انجمن طلبہ اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل عثمان محی الدین نورانی نے کہا کہ گرفتاریوں سے معاملے کو مزید تقویت ملے گی اور دیگر شہروں میں احتجاجی مظاہروں و ریلیوں کو سلسلہ بڑھا رہے ہیں، 20مارچ کے دن تمام شہروں میں یکبارگی مظاہرے کریں گے،کل اٹک میں احتجاجی ریلی ضرور نکلے گی، ملک میں انارکی پھیل رہی ہے۔
حالات برے سے برے ہورہے ہیں اور قوم میں انتشار و اضطراب ہے ایسے میں وفاقی کابینہ کی خاموشی اور وزیر اعظم کی مری شہر میں پکنک ان کے لئے مزید تباہی لائے گی، ہم نے آئی ایم ممتاز قادری کا پہلا ایجنڈا آسیہ ملعونہ کی پھانسی ، دوسرا ایجنڈا ممتاز قادری کیس رو اوپن اور تیسرا اہم ایجنڈا یہ ہے کہ ہم ملک بھر میں مسلم لیگ ن کے حامیوں اور ذمہ داروں سے سوشل بائیکاٹ کر نے کی ترغیت دے رہے ہیں اور لوگوں سے اجتماعی توبہ کے ساتھ ساتھ ممتاز قادری کے نام پر عہد رلے رہے ہیں کہ وہ مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی کو ووٹ نہیں دیں گے بلکہ اہل سنت کی نمائندہ جماعت جمعیت علماء پاکستان کو ووٹ دینگے، اس موقع پر طلبہ و کارکنان کے ساتھ ساتھ عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی، انجمن طلبہ اسلام کراچی نے جمعیت علماء پاکستان کراچی کے بیس مارچ کے احتجاجی مظاہرے و ریلی کی بھرپور حمایت کر دی ہے۔