کراچی : جنرل سیکریٹری جماعت اسلامی ضلع وسطی محمد یوسف نے کہا ہے کہ ممتاز قادری نے اپنے ایمان کا ثبوت دیا اور امت کی تر جمانی کی۔ آج ہمارے حکمرانوں نے وہ کام کیا جو ڈنمارک کی حکومت نے کیا تھا۔ میڈیا کا دعویٰ ہے کہ وہ حقائق دکھاتا ہے مگر آج میڈیا حقائق چھپا رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کے تحت 13 مارچ کو ہونے والے ”ناموس رسالتۖ مارچ” کے سلسلے میںگجر نالہ اور گلبہار میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر امیر زون ناظم آباد سید وجیہہ حسن، نائب امیر سید محمد مظفر، جماعت اسلامی کے کارکنان اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ محمد یوسف نے کہا کہ ممنون حسین کا فیصلہ تاریخ کا بدترین فیصلہ ہے ۔صدر نے ظلم اور ناانصافی کا مظاہرہ کیا ۔نواز شریف نے بھی شرافت کی دھجیاں اُڑا دیں ۔تاریخ میں ممتاز قادری کا نام سنہرے حر فوں میں لکھا جائے گا۔
ممتاز قادری کو پھانسی دے کر حکمرانوں نے اپنے تابوت میں کیل ٹھونکی ہے۔ ہم ممتاز قادری کو سلام پیش کر تے ہیں۔ اگر حکمران سمجھتے ہیں کہ ممتازقادری کو پھانسی دے کر شاتم ِرسول کی حوصلہ افزائی کریں گے تو وہ سن لیں پھر ممتاز قادری بھی پیدا ہو تے رہیںگے۔ آج جو کچھ حکمرانوں اور عدلیہ نے کیا وہ ناقابل فراموش ہے،عدلیہ نے اپنے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ لگا دیا ہے عدالت نے شاتمین ِرسول کی معاونت کی ہے ۔انہوں نے سوال کیا کہ کیاملک میں لوگوں کو انصاف ملتا ہے۔
ملک میں را کے ایجنٹوں کوتو پھانسی نہیں دی جاتی مگر عاشقانِ مصطفی کو سزا کے عمل سے گزار دیا جاتا ہے۔نواز شریف سن لیں ملک میں سیکولر ازم اور لبرل ازم نہیں چلے گا ۔ملک عاشقانِ رسولۖ کا ہے ،ہم حر مت ِ رسولۖ کے لیے لو گوں کو بیدار کر یں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مغرب کے کاسہ لیس پاکستان کے آئین کو بدلنا چاہتے ہیں اسی لیے یہ سب کچھ کیا جارہا ہے مگر ہمارا عزم ہے کہ ان سازشوں کا مقابلہ کریں گے۔
جنرل سیکریٹری ضلع وسطی محمد یوسف نے کارنر میٹنگز میں عوام کو 13 مارچ کو نیپا تا حسن اسکوائر تک ہونے والے ”ناموس رسالتۖ مارچ” میں شرکت کی دعوت دی جس پر عوام نے اپنی بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرائی۔
سید انوار احمد سیکریٹر ی اطلاعات جماعت اسلامی، وسطی 0345-2385320