کراچی (جیوڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں جانے سے پہلے کپتان شاہد آفریدی نے کھلاڑیوں سے میٹنگ کی ہے اور کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھایا ہے۔
ذرائع کے مطابق شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ حالات کیسے بھی ہوں بھارت میں تگڑی کرکٹ کھیلنی ہے،میگا ایونٹ سے پہلے جو حالات ہیں وہ پاکستان ٹیم کےلیے مناسب نہیں،کھلاڑی ایسے ہی حالات میں اچھی کرکٹ کھیلنے کےلیے تیار رہیں۔
کپتان شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کھلاڑی مشکل سفر کےلیے تیار رہیں، خدانخواستہ شکست ہوئی تو حالات کو جواز نہیں بنائیں گے۔