کوئٹہ (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے این اے 267 جھل مگسی کے ضمنی انتخاب میں فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کر دیا ہے۔
نعیم کہتے ہیں چیف سیکرٹری بلوچستان جھل مگسی اور کچھی کے ڈی سی اوز پر اعتماد نہیں، عدالتی افسران کو آر اوز اور ڈی آر اوز لگایا جائے۔
پی ٹی آئی کے سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ چیف سیکرٹری بلوچستان جھل مگسی اور کچھی کے ڈی سی اوز پر اعتماد نہیں۔
صوبائی اور ضلعی حکام کی بجائے عدالتی افسران کی بطور آر اوز اور ڈی آر اوز تعیناتی کی جائے۔ خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حلقے کے ضمنی انتخاب کے دوران پولنگ سٹیشنز کے اندر اور باہر فوج تعینات کی جائے۔
این اے 267 جھل مگسی کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جلد جاری کر کے اپریل میں الیکشن کرایا جائے۔