کراچی : جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے معروف عالم دین جامعہ اشرفیہ کے مہتمم وشیخ الحدیث مولانا عبید اللہ کے انتقال پر افسوس و اظہارتعزیت کرتے ہوئے کہاکہ مولانا عظیم علیمی شخصیت تھے
ان کا سانحہ ارتحال عالم اسلام کیلئے صدمہ ہے پوری زندگی اسلام کی نشروع اشاعت اور درس وتدریس میں گزاری ان کی گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اللہ تعالیٰ ان کی خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول ومنظور فرمائے اور مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ درجات اورشاگر داور لواحقین کو صبر جمیل سے نوازے ۔ آمین