کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار)کھمبا گرنے سے دھماکا 11 ہزار وولٹ کی تاریں ٹوٹ کر گر گئیں جس سے پورے شہر کی سپلائی معطل ہو گئی،تفصیل کے مطابق اسٹیشن موڑ پر حال ہی میں لگایا گیا مین پول گزشتہ رات بارش کے باعث اپنی جگہ سے سرک کر 11ہزار وولٹ کی لائن پر آ گرا جس سے ایک تار دھماکا سے ٹوٹ گئی جس کے باعث صبح سات بجے سے تین بجے تک 9گھنٹے پورے شہر کو بجلی کی سپلائی بند رہی دوسری جانب انار کلی بازار میں تاریں ٹوٹ گئی بجلی کی بندش کے باعث جمعہ نماز کی تیاری کرنے والے نمازیوں اور گھروں میں پانی نہ ہونے سے سخت دشواری کا سامنا رہا واضع رہے کے پورے شہر کے اندرون وارڈوں میں جگہ جگہ لٹکتی جھولتی تاروں کے باعث آئے روز واپڈا کا نظام درھم برھم ہو جات اہے کروڑ لعل عیسن کے شہریوں نے لٹکتی تاروں سے نجات دلانے کا مطالبہ کیا ہے
کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار)گزشتہ روز ایم این اے صاحبزادہ فیض الحسن ACتنویر یزدان خان ،صدربار سردار ذوالفقار علی خان کے ہمراہ میٹرک کے امتحانی سنٹر ڈگری کالج کروڑ کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے سپریڈنٹ سنٹر عبدالرشید ،ڈپٹی سپریڈنٹ عطاء اللہ اختر نے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 200میں سے197سٹوڈنٹ امتحان میں شریک ہیں اور اسلامیات کا پیپرز چل رہا ہے امتحانی سنٹر کا ماحول دیکھ صاحبزادہ فیض الحسن ایم این اے نے انہیں شاباش دی اور بک میں اپنے تاثرات درج کئے ۔