الطاف حسین کی ناقص حکمت عملی کے باعث مہاجر اقلیت میں تبدیل ہورہا ہے

MQM

MQM

کراچی :الطاف حسین کی ناقص حکمت عملی اور غلط طرز حکمرانی کے باعث کراچی کے مہاجروں جو کہ 1985 تک کراچی کی آبادی کا80فیصد حصہ تھے آج 50 فیصد ہوگئے ہیں یہ بات سائبان سٹیزن کمیونٹی بورڈکے چیئر مین عالم علی نے بزرگ شہریوں کے وفد سے دوران گفتگو کہی انہوں نے بتایا کہ بھارت سے اپنا سب کچھ لٹوا کر آنے والے مہاجرین کو MQM نے اپنے دور اقتدار میں فنانس کمپنیوں سے کٹوایا اور انکو ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مرتا دیکھتے رہے جسکے باعث آج انکی اولاد یں غربت اور انکے بچے جہالت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ عالم علی نے بتایا کہ MQMکا منشور تھا کہ کوٹہ سسٹم ختم کیا جائے گا۔

بنگلہ دیش سے متاثرین پاکستانیوں کو لایا جائے گا، مہاجروں کے لیے اپنی ٹرانسپورٹ چلائی جائے گی۔ مہاجروں کو نوکریوں کیلئے اپنی فیکٹریاں لگائی جائیگی، مہاجروں کو کاروبار کیلئے آسان شرائط پر قرضے دیئے جائیں گے۔ جس پر عمل نہ ہوناMQMکی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر مہاجر حقوق کی جنگ اتفاق واتحاد سے نہیں لڑی گئی تو تباہی مہاجر قوم کا مستقبل بن جائے گی۔
جاری کردہ