چلی (جیوڈیسک) جنوبی امریکی ملک چلی کے جنگل میں لگنے والی تیزی سے پھیلنے لگی، پندرہ سو ایکڑ رقبے پر لگے درخت جل کر راکھ ہو گئے۔
چلی کے شہر سان فیلپی میں جنگل میں لگی آگ شدید تباہی مچا رہی ہے، خوفناک آگ سے ایک ہزار سال پرانے ساڑھے چار سو سرو کے درخت جل گئے جبکہ پندرہ سو سینتیس ایکڑ کا رقبہ آگ کی لپیٹ میں ہے۔
حکام کے مطابق تیز ہوا کی وجہ سے آگ پر قابو پانا مشکل ہے ۔ تاہم ہیلی کاپٹر کی مدد سے آگ پر پانی پھینکا جا رہا ہے، واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔