اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ خط غربت جانچنے کے طریقہ کار کوتبدیل کرنے کے لئے وزارت خزانہ اگلے ماہ کے وسط تک کام مکمل کر لے گی۔
پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اس وقت فی کس 2350 کلوریز کا معیار مقرر ہے،حکومت اس میں چند اور چیزیں شامل کر رہی ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ خط غربت جانچنے کے پرانے مقدار میںکوئی کمی نہیں کی جائے گی۔