رانا منور احمد خان کا گورنمنٹ ملت ڈگری کالج کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب

Milat Digree College

Milat Digree College

فیصل آباد : ڈویژنل ڈائریکٹر کالجز رانا منور احمد خان نے گورنمنٹ ملت ڈگری کالج کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دینی تعلیمات سے دوری نے امت مسلمہ کو زوال کا شکار کیا،مسلمان رسول اکرم ۖ کی سیرت کو رہنما بنائیں اور حصول علم کیلئے اپنی صلاحیتیں وقف کر دیں تو آج بھی دنیا کی قیادت کرنے کے اہل ثابت ہو سکتے ہیں۔

تقریب تقسیم انعامات سے پرنسپل ملت ڈگری کالج ڈاکٹر منیر جہاں ملک،پروفیسر محمد مسعود اختر اور پروفیسر انجم سعید نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پرکالج کے 24ویں سالانہ کھیلوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کئے گئے۔

قبل ازیں ڈائریکٹر کالجز رانا منور احمد خان نے کالج کی کمپیوٹر لیب کا افتتاح کرتے ہوئے 6کمپیوٹرز فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔