فیصل آباد (جیوڈیسک) محکمہ خوارک میں کروڑوں روپوں کی گندم خردبرد کرنے کے سکینڈل میں ملوث ملزم کو بے گناہ کرنے کے لیے 45 لاکھ روپے رشوت وصول کرنے والے اینٹی کرپشن کے انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فیصل آباد ایوب خان کے مطابق اینٹی کرپشن کے انسپکٹر سعید بابو نے 2013میں محکمہ خوراک میںگندم خرد برد کرنے کے ملزم ڈسڑکٹ فو ڈ کنڑولر محمد توصیف کو بے گناہ کرنے کے عوض 45لاکھ روپے رشوت وصول کی تھی۔
اینٹی کرپشن کے انسپکٹر کے خلاف شکایت ملنے پر کی گئی تفتیش میں الزام ثابت ہونے پر اینٹی کرپشن کے انسپکٹر سعید بابو اور محکمہ خوراک کے فو ڈ انسپکٹر محمد جمیل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ کروڑوں روپوں کی گندم کی خرد برد کے مقدمے میں چالان بھی عدالت کو بجھوا دیا گیا ہے ۔