جو ساتھ دینا چاہتے ہیں انہیں اسمبلیوں سےاستعفیٰ دینا ہوگا،انیس قائم خانی
Posted on March 12, 2016 By Mohammad Waseem اہم ترین, کراچی, مقامی خبریں
Anees Qaim Khani
کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم سے الگ ہونے والے انیس قائم خانی نے کہا ہے کہ جو ان کا ساتھ دینا چاہتے ہیں انہیں اسمبلیوں سے استعفیٰ دینا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ابھی پارٹی شروع ہوئی ہے، روز وکٹیں گرائیں گے،جلسے کے اعلان کے بعد جلد عوامی مہم شروع کریں گے، مرکزی دفتر بنائیں گے۔
انیس قائم خانی کا کہنا تھا کہ کوئی بھی پارٹی 9دن بعد جلسےکااعلان نہیں کرتی،ہم نےکیا،جلسے کے اعلان کے بعد جلد عوامی مہم شروع کریں گے۔