کراچی (اسٹاف رپورٹر) گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر نے ہمدم ویلفیئرفاؤنڈیشن کی چیئر پرسن روبینہ شاہین کی ہدایت پر اقبال چاند کے تعاون سے عزیز صدیقی کی میزبانی و ڈاکٹر اقبال سعید خان کی صدارت میں سجائی جانے والی ”بزم نسواں ” میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عورت اور مرد زندگی کی گاڑی کے پہیہ ہیں۔
اسلئے ان دونوں کا یکساں طور پر تعلیم یافتہ ‘ تربیت یافتہ ‘خوشحال اور فعال ہونا ضروری ہے جس کیلئے دونوںکو یکساں حقوق واختیارات کی فراہمی ناگزیر ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ اسلام نے مرد وعورت کو ستَر ‘ پردہ پوشی اور حجاب کے ساتھ یکساں حقوق وفرائض دیکر مساوات ‘ عدل اور انصاف کا درس دیا ہے۔
تقریب سے راجونی اتحاد کے رہنما ثنا ء اللہ جھکر ‘ سماجی رہنما ذکیہ کفیل ‘ ہارون حسین ‘ یونس سایانی ‘ فاطمہ میمن اور ثناء خواں غزالہ غزل نے بھی خطاب کیا۔
اقبال ٹائیگر نے تقریب میں اسٹیج سیکریٹری و کمپیئرنگ کے فرائض انجام دیئے اور حنیف چوہدری نے محفل موسیقی کا انتظام کیاجس میں ثمینہ جاوید ‘ رضوانہ میمن ‘ سیدہ صبا ‘ زبیدہ باجی ‘ زہرہ کنول ‘ سکینہ میمن ‘ عصمہ زبیر’ ثمینہ ‘ بلقیس بانو ‘ دعا ملک ‘ خالد محمود ‘ فیصل ‘ اکرم شہزاد ‘ زاہد سایانی ‘ یوسف عبدالرحمن ‘فنکار علی مراد’ نور محمد وارثی ‘ اسٹیج آرٹسٹ اختر شیرانی ‘ سید انوار علی ۔ عبدالرزاق گھانچی ‘ سید عبدالرحمن ‘ عمرشیخ ‘ مصطفی خان ‘ سید عرفان رضوی ‘ اللہ ڈنو میمن ‘ سید عرفان رضوی و دیگر نے بھی شرکت کی۔