کراچی (اسپورٹس رپورٹر) شرافی اسٹار فٹ بال کلب کے زیر اہتمام سرحد اسپورٹس اور جمیل شہید فٹ بال کلب کے تعاون سے جاری آل کراچی شرافی اسٹار چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں مزید 5میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں مسلم اسٹات کلب لانڈھی نے مد مقابل ینگ گرین فٹ بال کلب لالو کھیت کو 3-2سے شکست دیکر اگلے مرحلے کے لئے کولیفائی لیا دوران کھیل دونوں ٹیموں نے نہایت شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا فاتح ٹیم کی جانب سے جان عالم اپنے خوبصورت کھیل پیش کرتے ہوئے 2گول اسکور کئے جبکہ عامر پٹھان نے ایک گول اسکور کئے ۔
میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی اللہ داد محمڈن کے کوچ محمد علی کا دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے تعارف کرایا گیا اس موقع پر ٹورنامنٹ آرگنائزر حبیب اللہ جان ،ٹورنامنٹ سیکریٹری ممتاز شاہ ،کپتان سرحد اسپورٹس طارق جان ،احمد بلوچ اور دیگر بھی موجود تھے ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں پیر بخش بلوچ نے آزاد شاہین بنارس کو 1-0سے ،ملیر ریڈ نے سخت مقابلے کے بعد مسلم برادرز کو پنالٹی ککس پر 5-4سے ،ملیر اسٹار نے سندھ بلوچستان کلب کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 1-0سے اور صبرا بلوچ نے ایک جاندار معرکہ کے بعد شاہ فیصل ٹائون کی معروف ٹیم رحیم محمڈن کو 1-0سے شکست دیکر دوسرے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا ۔ٹورنامنٹ میں آج ملیر سٹی کا مقابلہ کراچی ککرز سے ہوگا ۔ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے میچوںریفریز کے فرائض نیشنل فٹ بال ریفری مجاہد ،اشرف خان ،جمیل ناز ،ممتاز شاہ نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر سید مجتبیٰ شاہ اور میڈیا کوارڈینٹر شیر افضل تھے ۔