نیویارک (جیوڈیسک) امریکی جیوری نے سپورٹس اینکر کی ویڈیو بنانے پر نیش ویل ہوٹل کے مالک مائیکل ڈیوڈ کو 5 ارب 76 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
سپورٹس اینکر ایرن اینڈرویوز 2008ء میں فٹبال میچ کی کوریج کیلئے نیش ویل ہوٹل میں ٹھہری تھیں۔ نیش ویل ہوٹل کے مالک مائیکل ڈیوڈ نے ایرن اینڈرویوزکی نازیبا ویڈیو ریکارڈ کرکے انٹرنیٹ پر ڈال دی تھی۔
امریکی جیوری نے مائیکل ڈیوڈ کو سپورٹس اینکر ایرن اینڈرویوز کو 5 ارب 76 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ ہوٹل مالک مائیکل ڈیوڈاس کیس میں پہلے ہی 27 ماہ قید کی سزا کاٹ چکے ہیں۔