کراچی (جیوڈیسک) فکس اٹ مہم کے بانی عالمگیر خان کا کہنا ہے کہ ان کا کام صرف تنقید کرنا نہیں جہاں خرابی ہو گی اسکی نشاندہی کریں گے۔
سٹی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عالمگیرخان کا کہنا تھا کہ وہ ایم کیو ایم اور حکومت سندھ کے شکر گزار ہیں کہ انھوں نے بھی اپنی مشنیری صفائی مہم پر لگائی۔ سیاسی جماعتیں عوامی خدمت کرکے صفائی مہم چلائیں۔
انھوں نے کہا کہ حکومت کو اگر مقدمات بنانے ہیں تو صحیح مقدمات بنائے وہ بھی حکومت کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے۔