بدین (رپورٹ عمران عباس) الیکشن کمیشن کا کمال 15 مارچ کو پی ایس 59 گولاچی پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پولنگ اسٹیشن چک نمبر 40 میں ایک سال قبل فوت ہونے والے شخص محمد قاسم ببر کو پرزائٹنگ افسر مقرر کر دیا، اس کے علاوہ پولنگ اسٹیشن مجید نوھانی پر 6 ماہ قبل رٹائرڈ ہونے والے شخص کو پولنگ افسر مقرر کردیا گیاجبکہ پولنگ اسٹیشن مٹھن راھوکڑو پر یونین کاو ¿نسل راھوکی مسلم لیگ ن کے نو منتخب چیرمین کے بھائی کو پولنگ آفیسر مقرر کر دیا گیا۔
اس بارے میں جب ضلعی الیکشن آفیسر عبدالزبیر سے موقف لینے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے کوئی بھی موقف دینے سے انکار کیا اور آفیس کے مین گیٹ پر پولیس تعینات کرکے اندر سے دروازا بند کردیا اور میڈیا کو کویج سے بھی روک دیا ۔یاد رہے کہ ضلع بدین میں صوبائی اسیمبلی کے حلقے PS-59پر 11مئی 2013کو ہونے والے انتخابات میں پیپلز پارٹی کے نواز چانڈیو میمبر صوبائی اسیمبلی منتخب ہوئے تھے اورمسلم لیگ ن کے اسماعیل راہو کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
تاہم اسماعیل راہو کی جانب سے الیکشن ٹربیونل میں اس حلقے پر دھاندلی کی درخواست دائر کی گئی تھی جس پر الیکشن ٹربیونل نے PS-59پر دھاندلی ثابت ہونے پر دوبارہ انتخابات کا حکم دیا ، الیکشن ٹربیونل کے حکم کو پیپلز پارٹی کے نواز چانڈیو نے سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
سپریم کورٹ نے بھی الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو بحال رکھا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے PS-59کی 120پولنگ اسٹیشنز میں سے 37پولنگ اسٹیشنز پر دھاندلی ثابت ہونے کے بعد 15مارچ کو ضمنی انتخابات کا اعلان کیا ہے۔