پیرس (جیوڈیسک) شام میں قیام امن سے متعلق اجلاس سے پہلے یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقات کے دوران امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پچھلے تین ہفتوں میں داعش کے قبضے سے شام کا تین ہزار مربع کلو میٹر کا علاقہ خالی کرا لیا گیا ہے۔
جبکہ اس دوران چھ سو جنگجو بھی مارے گئے۔ دوسری جانب روسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ روس امن مذاکرات میں کردوں کی شمولیت کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹ سکتا اور نہ ہی روس ترکی کے سامنے جھکنے کے لئے تیار ہے۔