کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) بستء جھر کل میں چوری کی واردات کے دوران نامعلوم چور ایک لاکھ مالیت کا سامان کپڑے لے گیا تفصیل کے مطابق بستی جھرکل میں امیر عباس ولد نواز ماچھی ٹیلر ماسٹر کی دوکان سے نامعلوم چور یو پی ایس بیٹری ،40 عدد سلے ہوئے سوٹ 45 عدد بغیر سلے سوٹ چوری کر کے لے گیا۔
کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) پولیس غیرقانونی گیس فلنگ کرنے والے دو افراد کو پکڑ کے چھوڑ دیا ،قبضہ میں لیا گیا سامان شام تک تھانہ میں موجود تھا،تفصیل کے مطابق گزشتہ روز کروڑ پولیس نے غیر قانونی طور پر ایل این جی گیس بڑے سلنڈروں میں لاکر کافی عرصہ تک گاڑیوں کے سلنڈر میں ری فلنگ کے ذریعے منتقل کر رہے تھے گزشتہ ہفتہ لیہ روڈ ریلوے پھاٹک کے قریب چھاپہ مارا اور ملازمین کو بھاگنے کا موقع فرایم کر کے ویگن ڈرائیور سمیت ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا جبکہ گزشتہ روز بھی چھاپہ مار کر ہائی ایس ڈرائیور سمیت ایک شخص کو گرفتار کرنے سمیت جنریٹر ،سلنڈر ودیگر سامان قبضہ میں لے لیا لیکن بعد ازاں دونوں گرفتار افراد کو چھوڑ دیا،دوسری جانب پولیس تھانہ کروڑ نے غیر قانونی طور پر LPGگیس سلنڈر رکھنے پر ویگن نمبر MLH6000جسے ڈرائیور احمد حسن چلا رہا تھا کہ خلاف مقدمہ درج کر کے گاڑی تھانہ میں بند کر دی
کروڑ لعل عیسن(نامہ نگار)مسجد کے نام پر چندہ مانگنے پر ضلع ٹانک کے فیروز خان کنڈی کے خلاف مقدمہ درج تفصیل کے مطابق ضلع ٹانک کا فیروز خان کنڈی جامعہ عربیہ دار العلوم مدینہ ابا خیل کے نام پر چندہ وصول کر رہا تھا کہ اطلاع پر کروڑ پولیس نے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا،
کروڑ لعل عیسن(نامہ نگار)ایس ڈی او واپڈا نے کنگر کیرو کے 4افراد کے خلاف ڈائرکٹ کنڈی لگانے پر علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے ان میں وزیر حسین ولد منظور حسین ،خادم ولد محمد خان،یزدار حیدر ولد ملازم حسین،محبوب حسین اور ملازم حسین ،غلام شبیر محمد رمضان شامل ہیں ۔SDOواپڈا میاں محمد سلیم نے بتایا کہ بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا اس سلسلہ میں کوئی شفارش خاطر میں نہیں لائی جائے گی اور نہ ہی کسی بجلی چورکے ساتھ رعایت کی جائے گی انہوں نے کہا کہ زائد یونٹ ڈالنے کی روایت ختم کی جارہی ہے انشا اللہ جلد نظام بہتر ہو جائے گا کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) 8گھنٹے سے زائد موسلا دھار بارش مختلف علاقوں میں ژالہ باری تیز ہوا کے ساتھ کھڑی گندم زمین بوس ہو گئی شہر کے اکثر وارڈوں میںپانی کھڑا ہونے سے لوگوں کو دشواری کا سامنا ،تفصیل کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران 8گھنٹے تک موسلہ دھار بارش ژالہ باری اور تیز ہوا سے گندم کی کھڑی فصل لیٹ گئی اور ژالہ باری سے گندم کے دانے کو نقصان پہنچا اسی طرح شہر کے مختلف وارڈز میں پانی کے جوہڑ لگ جانے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ژالہ باری مڑھا والی آسن والی کے علاقوں میں ہونے کی اطلاع ہے ۔
کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار)لیہ اور فتح پور روڈ کروڑ کار پیٹ روڈ بنایا جائے خستہ حالی کے پیش نظر سفری مشکلات کا سامنا ہے اس خیا لات کا اظہار انجمن تاجران کے صدر طارق محمود پہاڑ،سینئیر نائب صدر حاجی فاروق ،نائب صدر انتظار شاہ قریشی ،جنرل سیکٹری مہر احسان اللہ کلاسرہ ،انجمن شہریا ن کے عہدیدران میاں عبدالرحمٰن ،کونسلررانامحمد طارق ،حاجی فیاض ء الحق ،حاجی عامر خلیل نے اپنے بیان میں پنجاب و ضلعی حکومت ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ فیض الحسن سے اپنے مطالبہ میں کیا انہوں نے کہا کہ لیہ کروڑ روڈ کی حالت انتہائی ختہ ہے جس کے باعث خصوصا موٹر سائیکل سوار کمر کے درد کے مریض بن گئے ہیں اس طرح فتح پورکروڑ روڈبھی دوبارہ تعمیر کرائے جانے کی ضرورت ہے انہوں نے مطالبہ کیاکہ لیہ لیہ تا کروڑ ،فتح پور تا کروڑ کا رپٹ روڈ تعمیر کرایا جائے تاکہ یہاں کے عوام کو سفری سہولیا ت میسر آسکیں۔
کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار)ہسپتال ایمر جنسی کے سامنے دو موٹر سائیکلوں میں خوف ناک حادثہ دو خواتین سمیٹ تین افراد شدید زخمی زخمیوں کو ڈسٹرک ہیڈ کواٹر ہسپتال لیہ ریفر کر دیا گیا ۔تفصیل کے مطابق ہنڈا 125پر سوار یامین ولد دوست محمد سکنہ چک نمبر 84ٹی ڈی اے ہمشیرہ فرزانہ مائی اور زرینہ بی بی زوجہ محمد یامین کو فتح پور کی جانب سے لے کر آرہا تھا کہ کروڑ سے سُپرپاور موٹر سائیکل پر اپنے گھر 95ٹی ڈی اے جانے والے محمد عمران ولد محمد رمضان کے موٹر سائیکل کے ساتھ زور دار دھماکے کے ساتھ ٹکرا گی جس سے یامین کو سر اور جسم کے دوسرے حصوں پر شدید چوٹیں آئیں جبکہ اُس کی ہمشیرہ فرزانہ بی بی کی ٹانگ ٹوٹ گئی اسی طرح زرینہ بی بی کو بھی شدید چوٹیں آئیں جبکہ محمد عمران معمولی زخم آئے ،زخمیوں کو ڈسٹرک ہیڈ کواٹر ہسپتال لیہ ریفر کر دیا گیا ۔
کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار)آئے روز حادثات اور ایمر جنسی کے پیش نظر کروڑ ہسپتال میں رات کے وقت مستعد اور ذمہ دار ڈاکٹرز اور عملے کی ڈیوٹی اور ادویات کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے لگائی جائے ۔تفصیل کے مطابق تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال میں خصوصا رات کے وقت ڈاکٹرز نہ ہونے کی شکایت عام ہے چند روز قبل وارڈ نمبر 13کا ایک شخص محمد اسحاق اپنے چار سالہ بچے کو جس کی پیشاب کی نالی سے بلیڈنگ جاری تھی کو لے کر رات 11بجے کے قریب ہسپتال پہنچا تو وہاں پر ڈاکٹر سویا ہوا تھا ڈاکٹرکو خود کمرہ نوک کر کے اُٹھایا جس پر ڈاکٹر اسلم برہم ہو گیا اور کہا کہ میں اب کیا کروں ایمر جنسی میںپٹی سمیت کچھ بھی نہیں لحاظہ بچے کو واپس لے جاؤ جس پر میں نہایت ہی پریشانی کی حالت میں گھر واپس آگیا اور دیگر ذرائع سے علاج کیا اسی طرح مرکزی انجمن تاجران کے جنرل سیکٹری مہر احسان اللہ کلاسرہ نے بتایا کہ وہ اپنی ساس جو کہ سخت تکلیف مین تھی کو لے کر گزشتہ رات 12بجے ہسپتال ایمر جنسی پہنچا جہاں پر ڈاکٹر موجود نہیں تھا جب اس سلسلہ میں ڈیوٹی پر موجود ڈسپنسر سے استفسار کیا تو اُس نے کہا کہ ڈاکٹر موجود نہیں آپ یہ دوائی لے لیں جس پر ہم واپس آگئے مہر احسان اللہ نے کہا کہ آئے روز حادثات کے پیش نظر ڈاکٹر کی غیر حاضری لمحہ فکریا ہے انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا آئے روز حادثات اور ایمر جنسی کے پیش نظر کروڑ ہسپتال میں رات کے وقت مستعد اور ذمہ دار ڈاکٹرز اور عملے کی ڈیوٹی اور ادویات کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے لگائی جائے ۔