افریقا (جیوڈیسک) مغربی افریقا کے ملک آئیوری کوسٹ میں مسلح افراد کے حملے میں 4 یورپی سیاحوں سمیت کم از کم 16افراد ہلاک ہوگئے۔
مقامی حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ آئیوری کوسٹ کے معاشی مرکز اور سب سے بڑے شہر عابدجان کے مشرق میں واقع تفریحی ساحلی قصبے گرینڈ بسام میں پیش آیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ تمام حملہ آور سیاہ لباس پہنے ہوئے تھے، جنہوں نے ساحل پر واقع ریستورانوں میں موجود سیاحوں پر فائرنگ کی۔
فائرنگ سے ہلاک افراد میں 14 شہری جبکہ اسپیشل فورس دستے کے 2اہلکار بھی شامل ہیں۔ حملے کی ذمہ داری القاعدہ کی مقامی شاخ القاعدہ فی بلاد المغرب نے داری قبول کرلی ہے۔