دبئی (جیوڈیسک) متحدہ عرب امارات کایمن میں حوثی باغیوں کے خلاف فضائی کارروائیوں میں شامل اس کا ایک جنگی طیارہ لاپتہ ہوگیا ہے۔
بی بی سی کے مطابق طیارے کے لاپتہ ہونے کا اعلان ملک کی سرکاری خبر رساں کی جانب سے کیا گیا ہے تاہم اس بارے میں مزید تفصیلات نہیں دی گئی ہیں۔
سعودی عرب کی زیرِ قیادت عسکری اتحاد مارچ 2015 سے یمن میں حوثیوں پر فضائی حملے کر رہا ہے۔یہ پہلا موقع ہے کہ ان کارروائیوں کے دوران متحدہ عرب امارات کے کسی طیارے کے نقصان کی خبر آئی ہے۔
اس سے قبل دسمبر میں بحرین کا ایک جنگی طیارہ ’تکنیکی خرابی‘ کی وجہ سے سعودی عرب میں گر کر تباہ ہوگیا تھا جبکہ مئی میں مراکش کا ایک طیارہ یمن کی فضائی حدود میں گر گیا تھا۔یہ دونوں طیارے بھی ’آپریشن ڈیسائسیو سٹارم‘ نامی کارروائی میں شریک تھے۔یمن کے تنازع میں اب تک چھ ہزار کے قریب افراد مارے جا چکے ہیں۔