لاہور (جیوڈیسک) مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے ملاقات میں تحفظ حقوق نسواں قانون پر اپنے تحفظات کا اظہار کر دیا ہے، وزیراعظم نے اقدامات کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی دعوت پران سے ملاقات اور تحفظ حقوق نسواں بل پر بات چیت کی ہے۔
وزیراعظم نے بتایا وزیراعلی پنجاب نے علما کے تحفظات دور کرنے کیلیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
فضل الرحمن نے کہا کہ وزیر اعظم سے ملاقات میں تحفظ حقوق نسواں بل پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، بل کا جو نکتہ آئین، قانون اور شریعت کے خلاف ہے حکومت اس میں ترمیم کرنے کے لئے تیار ہے۔
انہوں نے کہا کہ جاتی عمرہ رائے ونڈ میں ہونے والی اس ملاقات میں وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف اور دیگر بھی موجود تھے۔