پیانگ یانگ (جیوڈیسک) شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی جانب سے لگائے جانے والے سائبر حملوں کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔
جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق شمالی کوریا کی حکومت کے زیر انتظام ایک اخبار نے اپنی رپورٹوں میں کہا ہے کہ یہ الزامات نگرانی کی متنازعہ قانون سازی کے لیے حمایت حاصل کے مقصد سے لگائے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے جنوبی کوریا کی نیشنل انٹیلیجنس سروس کی جانب سے کہا گیا تھا کہ شمالی کوریا کے ایجنٹس نے جنوبی کوریا کے اہم سرکاری اہلکاروں کے اسمارٹ ٹیلی فون ہیک کئے ہیں۔