ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے ایک تقریب کے دوران بتایا کہ وہ اپنے والدین کی ان چاہی اولاد ہیں۔ اداکارہ نے انتہائی جرات مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی زندگی کی اس تلخ حقیقت سے پردہ چاک کیا کہ سننے والے بھی دنگ رہ گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ جب وہ پیدا ہوئیں اور ہوش سنبھالا تو انھیں گھر میں ماں باپ کی جانب سے یہی احساس دلایا گیا کہ وہ ان کی پیدائش پر بالکل بھی خوش نہیں ہیں۔
واضح رہے اس سے قبل اداکارہ کے والد بھی ایک انٹرویو کے دوران بتا چکے ہیں کہ جب ان کی دوسری بیٹی کنگنا رناوت کی پیدائش ہوئی تو گاؤں بھر میں صف ماتم بچھ گئی تھی۔