کراچی (جیوڈیسک) گورنر اسٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کو اندرونی خطرات کا سامنا نہیں رہا۔ حکومت ٹیکس آمدن بڑھانے کے لیے مزید اقدامات کرے۔
گورنر اسٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایا کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی اقتصادی صورتحال گزشتہ دو سالوں سے بہتر ہو رہی ہے اور یہ تسلسل جاری ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ کہ شرح سود کم ترین سطح پر ہے۔ سرمایہ کار اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کاروبار کو وسیع کریں۔ اشرف محمود وتھرا گورنر اسٹیٹ بینک کا مزید کہنا تھا کہ شرح سود میں کمی، امن وامان کی صورتحال میں بہتری ، توانائی بحران میں کمی اور پاک چین معاشی راہداری منصوبے شروع ہونے کے باعث نئے پروجیکٹس میں سرمایہ کاری کا بہتریں موقع ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق محدود وسائل کو دیکھتے ہوئے حکومت کو محصولات میں اضافے کے لیے مزید اقدامات اٹھاںے کی ضرورت ہے۔