کراچی (جیوڈیسک) سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت ایک بار پھر ناساز ہو گئی ہے۔ کراچی کے نجی ہسپتال میں ڈاکٹروں کی ٹیم طلب کر لی گئی ہے جہاں پرویز مشرف زیر علاج ہیں۔
میڈیکل رپورٹ کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف کی کمر اور بائیں ٹانگ میں تکلیف ہے۔ صحت یابی کے لیے فوری فیوژن سرجری کی ضرورت ہے جس کی سہولت پاکستان میں دسیتاب نہیں ہے۔
پرویز مشرف کی صحت کے حوالے سے نئی میڈیکل رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروا دی گئی ہے جس میں سےعلاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت کی استدعا کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پرویز مشرف کی جانب سے ای سی ایل سے نام نکالنے اور علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کی درخواست دائر بھی کی گئی ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ منگل کو اس کی سماعت کرے گا۔