لندن (جیوڈیسک) لندن میں مقیم پاکستانی تاجر سرفراز مرچنٹ نے ایف آئی اے کی طرف سے تحریر کردہ خط پر شدید تحفظات ظاہر کیے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ایف آئی اے تمام ملبہ ان پر ہی گرانے کی کوشش کر رہی ہے۔
تاہم انہوں نے بتایا کہ ڈائریکٹر ایف آئی اے نے وزیر داخلہ کی ہدایت پر ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ سرفراز مر چنٹ نے انکشاف کیا کہ سکاٹ لینڈ یارڈ نے انہیں تحریری طور پر آگاہ کیا کہ متحدہ کے رہنما محمد انور اور طارق میر کے بھارت سے فنڈنگ حاصل کرنے کے اعترافی بیانات موجود ہیں۔
اس حوالے سے تحقیقات کے لیے سیکیورٹی اداروں کی مشترکہ ٹیم تشکیل دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کی طرف سے دوبارہ خط بھجوائے جانے کا انتظار کر رہے ہیں۔
تحفظات دور ہو گئے تو پاکستان آ کر بیان ریکارڈ کرائیں گے۔