ریاض (جیوڈیسک) سعودی عرب اور امریکا کے تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ کشیدگی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ سعودی خفیہ ادارے کے سابق سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل نے صدر اوباما کے بیان پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے صدر اوباما ایک طرف سعودی عرب پر مشرق وسطیٰ میں دہشتگردی کا الزام لگا رہے ہیں تو دوسری جانب ایران سے تعلقات بڑھانے میں مصروف ہیں جسے کسی دور میں امریکا خود دہشتگرد کہتا تھا۔
شہزادہ ترکی الفیصل کا کہنا تھا مسٹر اوباما سعودی عرب نے کبھی امریکی خارجہ پالیسی سے مفت میں فائدے نہیں اٹھائے۔ سعودی عرب امریکیوں کو ہمیشہ اپنا اتحادی سمجھے گا۔