کولکتہ (جیوڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کل اپنا پہلا میچ بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی لیکن اس سے قبل ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کی طبیعت خراب ہوگئی۔
قومی کرکٹ ٹیم کل بنگلادیش کے خلاف میچ سے اپنے سفر کا آغاز کرے گی لیکن ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کو ہلکے بخار کی شکایت سامنے آئی ہے جس کی وجہ سے وہ آج پریکٹس سیشن میں بھی حصہ نہ لے سکے جب کہ قومی ٹیم بنگال ٹائیگرز سے ایشیا کپ میں شکست کا بدلہ لینے کے لئے بھرپور پریکٹس میں مصروف ہیں۔
قومی ٹیم کے قائد نے جلد صحت یاب ہونے کے لئے پریکٹس کے بجائے آرام ہو ترجیح دی اور امید ہے کہ وہ کل ہونے والے میچ میں دکھائی دیں گے۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے جس گروپ میں قومی ٹیم شامل ہے اس میں بنگلادیش کے علاوہ، آسٹریلیا، بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔