گجرات : ضلع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم آج سے شروع ہو کر 16 مارچ تک جاری رہے گی، جبکہ 17 سے 18 مارچ 2 روزہ فالو اپ مہم چلائی جائے گی اس دوران پانچ سال تک عمر کے 4 لاکھ 32 ہزار 932 بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
ڈی سی او لیاقت علی چٹھہ نے بتایا کہ ضلع گجرات میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کے لئے 986ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں اسی طرح دیگر آبادیوں سمیت 31 ٹرانزٹ پوائنٹس، 271 بھٹوں اور 41 نان فارمل سکولوں کے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔