کولکتہ (جیوڈیسک) مصباح کے بعد کوچ وقار یونس بھی بوم بوم آفریدی کی حمایت میں کھڑے ہوگئے ،ان کا کہنا ہے کہ میں نہیں سمجھتا کہ آفریدی نے کوئی متنازعہ بات کی ہے۔
شاہد آفریدی کا ایک بیان ان کے لیے وبال جان بن گیا ، پی سی بی نے انہیں محتاط رہنےکی ہدایت کر دی تو ہیڈ کوچ وقار یونس اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق ان کی حمایت میں بول پڑے ۔
قومی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ ’بھارت میں پاکستان سے بھی زیادہ پیار ملا‘ان کے اس بیان پر خوب واویلا مچا،تاہم گرین شرٹ کے ہیڈکوچ نے کہا کہ یہ وقت تنازعات کا نہیں ،کھیل پر توجہ مرکوز کرنے کا ہے،ان کے بیان وہ مطلب ہرگز وہ نہیں تھا ،جس طرح پیش کیا گیا۔
دوسری جانب ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق بھی شاہد آفریدی کے ساتھ کھڑے ہیں ،انہوں نے تو یہ بھی واضح کر دیا کہ شاہد آفریدی نے ایسا کیوں کہا۔
خود کپتان شاہد آفریدی نے بھی تنقید کرنے والوں پر واضح کر دیا ہے کہ ان کی بات کا جس طرح چاہیں مطلب نکال لیں،انہوں نے تو محبت کا پیغام دیا تھا۔ جس نے جو چاہا وہ مطلب نکال لیا، شاید یہی وجہ ہےکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھی کپتان کو احتیاط کی ہدایت کرنا پڑی۔