روٹری کلب فیصل آباد اور لائنز کلب کے درمیان کرکٹ میچ 20 مارچ کو عمران زاہد سٹیڈیم میں ہو گا

Mohammad Ismail

Mohammad Ismail

فیصل آباد : باہمی بھائی چارے کے فروغ اور پولیو سے آگاہی کے لیے روٹری کلب فیصل آباد اور لائنز کلب کے درمیان کرکٹ میچ 20 مارچ کو عمران زاہد سٹیڈیم میں ہو گا۔

دونوں جانب تیاریاں اور جوش وخروش عروج پر ہے میچ صبح دس بجے عمران زاہد سٹیڈیم شیخوپورہ روڈ پر کھیلاجائے گا روٹری کلب فیصل آباد کی قیادت محمداسماعیل سہروردی کریں گے۔

جبکہ لائنز کلب کی کپتانی احتشام زاہد جمیل کریں گے روٹری کلب فیصل آباد کے کپتان محمد اسماعیل سہروردی نے کہا کہ دونوں ٹیمیں باہمی بھائی چارے کے فروغ اور پولیو سے آگاہی کے لیے یہ میچ کھیل رہی ہیں۔

روٹری کلب فیصل آباد کے نائب کپتان فاروق یوسف نے کہا کہ اس طرح کے دوستانہ میچوں سے جذبہ حب الوطنی اورخدمت خلق میں اضافہ ہوتا ہے انہوں نے بتایا کہ میچ کو دلچسپ بنانے کے لیے رنگا رنگ تقریب کااہتمام کیا گیا ہے اوردونوں جانب جوش و خروش پایا جاتا ہے۔